پی کے دوے سابق لفٹنٹ گورنر دہلی
فروری 1994
میں انجمن فروغ سائنس کو اردو ماہنامہ ’’سائنس‘‘ نکالنے پر مبارک باد دیتا ہوں ۔ اردو میں متعدد سائنسی لٹریچر کی کمی ایک عرصہ سے محسوس کی جا رہی ہے۔ سائنس کے میدان میں روز بروز ہونے والی پیش رفت اور تحقیقات کو مقامی زبانوں کی مدد سے عام کرنا ضروری ہے تاکہ یہ اطلاعات ایک عام آدمی تک پہنچ سکیں۔مجھے امید ہے کہ یہ رسالہ اس کمی کو پورا کرے گا۔