حکیم عبدالحمید
فروری 1994
جناب اسلم پرویز صاحب کو سائنس سے بڑی دلچسپی ہے۔ وہ عام فہم اردو میں سائنسی مضامین لکھتے رہتے ہیں جو عام لوگوں کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ ان کے ایسے سائنسی مضامین کا تازہ مجموعہ ابھی حال میں بڑے قرینے سے شائع ہوا ہے۔ اب انھوں نے اردو میڈیم اور دینی مدرسوں کے طلباء کے لئے ایک سائنسی اور معلوماتی ماہنامہ انجمن فروغ سائنس کی طرف سے شائع کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ امید ہے کہ پرویز صاحب اس مہم میں بھی کاماب ہو ں گے اور ان کی انجمن کا یہ سائنسی اور معلوماتی رسالہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا